تارکین وطن کی خبریں
ملک منیر احمد کی ایران میں ھونے والی دھشت گردی کی شدید مذمت

نمائندہ خصوصی:۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق جنرل سیکریٹری ملک منیر احمد نے ایران میں ھونے والی دھشت گردی کی شدید مذمت کی ھے اور اس میں ھونے والے قیمتی جانی نقصان پر دلی دکھ اور صدمے کا اظہارکرتے ھوئے اسے ایک بزدلا نہ کاروائی قرار دیا ھے انھوں نے کہا کہ دھشت گردی کی ان کاروائیوں سے معصوم اور بے گناہ لوگ مارے جاتے ھیں انھوں نے کہا دھشت گردوں کا کوئی مذھب نھیں اس لئے یہ نہ صرف مزارات مساجد بلکہ پارلیمنٹ کا بھی تقدس پامال کرنے کی مذموم کوششیں کرتے ھیں ملک منیر احمد نے خطے کے موجودہ حالات اور تبدیلیوں پر بھی اپنے خدشات کا اظہار کرتے ھوئے اسے عالم اسلام کے لئے نقصان دہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ امریکہ کی شہہ پر مسلمانان عالم کا جو معمولی سا اور کمزور اتحاد ھے اسے بھی ختم کرنے کی کوشش کی جارھی ھے اور مسلمانوں کو مسلمانوں کے خلاف اس طرح کی شرمناک سازشوں کا حصہ نھیں بننا چاھئے


واپس جائیں