تارکین وطن کی خبریں
فرانس:پاکستان اور اوای سی ڈی کےدرمیان مختلف معاہدوں پردستخط

فرانس(سیدشاہ زیب ارشد)پاکستان اور او آئی سی ڈی نے بیس ایروزن ،،پرافٹ شفٹنگ ،،ملٹی لیٹیرل کمپیٹینٹ اتھارٹی اور آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے،، سفیرپاکستان معین الحق کاکہناتھا کہ کثیر الاقوامی سمجھوتوں پر دستخط پاکستان کا ان کوششوں کی طرف ایک اور قدم ہے جس کا مقصد ٹیکس کے بین الاقوامی مروجہ اصولوں کا احترام کرناہے،،تفصیلات کے مطابق فرانس کےدارالحکومت پیرس میں واقع او ای سی ڈی کےہیڈکوارٹر میں سیکرٹری جنرل اینجل گوریا کی صدارت میں کنونشن کاانعقاد کیا گیا ،،پاکستان سمیت 70 سےزائدممالک کے نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی اور بی ای پی ایس کنونشن پردستخط کئے،، پاکستان اور او آئی سی ڈی نے بیس ایروزن ،،پرافٹ شفٹنگ ،،ملٹی لیٹیرل کمپیٹینٹ اتھارٹی اور آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن کے معاہدوں پر بھی دستخط کئے،،سفیر پاکستان معین الحق نے حکومت پاکستان کی جانب سے تنظیم برائے معاشی تعاون اور ترقیات کے ساتھ کثیرالاقوامی کنونشن برائے ٹیکس سمجھوتے کے نفاذ اور اس سے متعلقہ معاملات کے سمجھوتے پر دستخط کیئے جس کا مقصد کمپنیوں کی طرف سے اپنے منافع کو کم کرنا اور اپنے منافع کو ایسے علاقے میں منتقل کرناشامل ہے جہاں کمپنیوں کا کاروبار نہیں ہوتا،،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیرپاکستان معین الحق کاکہنا تھا کہ کثیر الاقوامی سمجھوتوں پر دستخط پاکستان کا ان کوششوں کی طرف ایک اور قدم ہے جس کا مقصد ٹیکس کے بین الاقوامی مروجہ اصولوں کا احترام کرنا اور کثیر الاقوامی فورم کی طرف سے اٹھائے جانے والے ان اقدامات کا حصہ بننا ہے جس میں ٹیکس کی عدم ادائیگی کو ناممکن بنانے اور آپس میں معلومات کا تبادلہ شامل ہے۔ اس سے قبل پاکستان سے آئے چیف انٹرنیشنل ٹیکسز ایف بی آرمحمداقبال نے کثیرالاقوامی مجاذ اتھارٹی اور خودکار تبادلہ برائے معاشی حسابات کی یادداشت پر بھی دستخط کئے،، دستخطی تقریب میں سفیر پاکستان معین الحق اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل سمیت او ای سی ڈی کے سینئر آفیسران نے بھی شرکت کی۔


واپس جائیں