دوحہ میں پھنسے پاکستانی دیگر ایئرلائنز کے ذریعے مسقط پہنچ گئے
قطر اور مسقط میں پاکستانی سفارتی عملے کی کوششیں رنگ لے آئیں، دوحہ ایئرپورٹ پر کل سے پھنسے 550 پاکستانی عمرہ زائرین کو مسقط پہنچا دیا گیا۔ دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دوحہ میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق 400 پاکستانیوں کو صبح 7 بجے قطر ایئرلائنز کے خصوصی طیارے سے مسقط پہنچایا گیا۔ باقی 150 مسافروں کو دن اڑھائی بجے عمان ایئرویز کی پرواز سے مسقط لے جایا گیا۔ 550 عمرہ زائرین کو مسقط سے سعودی عرب پہنچانے کیلئےعمان کی قومی ایئرلائن کی خدمات حاصل کی گئیں۔ خلیجی ممالک کی قطر سے کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے اس مسئلے کے حل میں دوحہ اور مسقط میں پاکستانی سفارت خانوں نے انتہائی کلیدی کردار ادا کیا۔