تارکین وطن کی خبریں
فرانس:قاضی محمد ہارون کی جانب سے افطارپارٹی کااہتمام

فرانس(سید شاہ زیب ارشد) دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی رمضان المبارک کی برکات سمیٹنے کیلئے سیاسی ،سماجی اورکاروباری شخصیات کی جانب سے افطارپارٹیوں کاسلسلہ عروج پر ہے،ان افطارپارٹیوں کی خاص بات یہ کہ اس بار ان میں پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ فرانسیسی کمیونٹی بھی بڑی تعدادمیں شرکت کررہی ہے،،منہاج یونین کونسل زون ٹو کے جنرل سیکرٹری اورنائب صدر مسلم یونین لاکورنیو قاضی محمد ہارون کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر افطارپارٹی کااہتمام کیا گیا ،،افطارڈنر میں ایم این اے میری جارج بوفے ،،مئیرلاکورنیوراشد مائزہ،،جوائنٹ مئیرمسٹرگل پوکس،نائب ایم این اے اورجوائنٹ مئیرلاکورنیوشعبہ مسلم انڈین کلچرسومیابوروہا،،اورپاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدرحاجی محمد اسلم چوہدری نے وفد کے ہمراہ افطارڈنر میں شرکت کی،،قاضی ہارون نے شرکاء کی آمد پر ان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ افطارپارٹی کامقصدپاکستانی کمیونٹی کوایک چھت تلے اکٹھا کرنااورانہیں ایک سازگارماحول فراہم کرنا ہے،،ان کا کہنا تھا کہ اس سال فرانس میں پاکستانی کمیونٹی پارلیمانی انتخابات کو بہت نزدیک سے دیکھ رہے ہیں اورامید ہے کہ ہم سب ان انتخابات میں بڑھ چڑھ کرحصہ بھی لینگے،،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے میری جارج بوفے اورمئیرلاکورنیوراشد مائزہ کاکہنا تھا پارلیمانی الیکشن کی اہمیت پاکستانی کمیونٹی کیلئے بھی اتنی ہے جتنی فرانسیسی کمیونٹی کیلئے ہے اس لیے تمام پاکستانیوں کو چاہئیے کہ وہ پارلیمانی الیکشن میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں،،پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مئیرلاکورنیو کودرپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا،،اس دوران قاضی محمد ہارون نے مہمان خصوصی کو علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی دہشتگردی کیخلاف چھ سو صفحات پر مشتمل فتویٰ کی کتاب بھی تحفے میں دی،،تقریب کے آخر میں حافظ محمد اعظم نے رمضان المبارک کے روزوں کی قبولیت ،،ملکی سلامتی ،،لندن میں ہونیوالے حالیہ واقعات اورمسلم امہ کی حفاظت کیلئے خصوصی دعابھی کرائی،،


واپس جائیں