مؤرخین لکھیں گے جس نے عدلیہ کو آزاد کروایااسی نے اپنی اولاد کواحتساب کے لیے پیش کرکے قانون کی بالادستی پہ بھی مہر لگائی۔ رانا توقیر حسین
جرمنی(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی رانا توقیر حسین نے کہا ہے کہ مؤرخین لکھیں گے جس نے عدلیہ کو آزاد کروایااسی نے اپنی اولاد کواحتساب کے لیے پیش کرکے قانون کی بالادستی پہ بھی مہر لگائی۔رانا توقیر حسین نے دی بول نیوز سے بات کرتے ہوےکہاکہ سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کی علامت ثابت ہو گا جس سےحقیقی جمہوریت کی فتح ہونی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا اور انکی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں، اس فرض کو حلقہ کے نوجوانوں سے مل کر ادا کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہوں۔عوامی خدمت کومزید بہتر بنائیں گے اور آئندہ ہونیوالے عام انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے