ان شاءاللہ! میاں صاحب کی خدمت کی سیاست کی جیت ہوگی۔ الزامات، جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کاشف عباس
جرمنی(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت آرگنائزر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جرمنی کاشف عباس نے دی بول نیوز سے بات کرتے ہوے کہا کہ جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کو منہ کی کھانی پرے گی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کی علامت ثابت ہو گا جس سے حقیقی جمہوریت کی فتح ہو گی اورمخالفین اپنے مزموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔ نوجوان مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ اور پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔نو جوانوں کو ترقیاتی کاموں کی نگرانی کی ذمہ داری دینے کے ساتھ عہدے دے رہے ہیں اور مختلف محکموں کا کوآرڈینیٹر بھی بنا رہے ہیں،تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسرآسکیں۔