ماہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے : چوہدری نبیل اشرف دھنی ، چوہدری عقیل اشرف دھنی
کھاریاں ( زمان احسن ) انگلینڈ میں مقیم معروف شخصیات چوہدری نبیل اشرف دھنی ، چوہدری عقیل اشرف دھنی نے کہاہے کہ ماہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے ۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں تقویٰ اور انسانیت کے احساس کا درس دیتا ہے ۔ اس لیے اس بابرکت مہینے میں غریبوں اور مستحقین کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنا چاہیے تاکہ انہیں ماہ مقدس میں احساس کمتری کا سامنانہ کرنا پڑے ۔