حکومت اوراداروں کے مابین تناؤیا تصادم کاتاثر درست نہیں۔ چوہدری آصف سجاد سندھو
سپین(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سپین چوہدری آصف سجاد سندھو نے کہا ہے کہ حکومت اوراداروں کے مابین تناؤیا تصادم کاتاثر درست نہیں۔ہرریاستی ادارہ اپنے اپنے آئینی دائرہ کارمیں رہ کرکام کررہا ہے۔دنیا کی ہرریاست کومختلف مسائل اورچیلنجز کاسامنا کرنا پڑتا ہے ،پاکستان کے منتخب حکمران بھی متعددبحرانوں کاسدباب کرنے کے باوجودکچھ مزید درپیش مسائل کاپائیدارحل تلاش کر ر ہے ہیں۔آج بھی ادارو ں کی مضبوطی ہماری حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔افسوس اپوزیشن پارٹیوں کے لوگ پاناما لیک کے بعد اب ڈان لیک پرپوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں۔