تارکین وطن کی خبریں
پاکستان ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ چوہدری خالد بشیر آرائیں

گلف(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت نائب صدر مسلم لیگ ن گلف چوہدری خالد بشیر آرائیں نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان بھر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کی تکمیل تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کی تکمیل تیزی سے جاری ہے اورساری دنیا میں اس خبر کی دھوم مچی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت مخالفین کی منفی سیاست نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی کو نقصان پہنچایا ہے۔جس کی بنا پر مخالفین کی شہ پر اغیار نے فائدہ اٹھا کر ملک کی ترقی کو پاش پاش کرنے میں ہمیشہ اہم کردارا دا کیا اب اپوزیشن کو بھی بے جاالزام تراشی کو ترک کردینا چاہیے


واپس جائیں