خادم پنجاب میاں شہباز شریف کا "رمضان خدمت پیکیج " قابل تحسین ہے : چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ
کھاریاں ( زمان احسن ) صدر مسلم لیگ (ن ) لائرز ونگ لندن چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خادم پنجاب میاں شہباز شریف کا "رمضان خدمت پیکیج " قابل تحسین ہے ۔ وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے عوام الناس کے لیے ماہ رمضان المبارک میں صوبے کی تاریخ کا سب سے 9 ارب روپے مالیتی " رمضان خدمت پیکیج " دیکر عوامی سیاستدان ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ ا س سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا ۔