سید وجیہہ الحسن کی فونصلیٹ جنرل پاکستان فرینکفرٹ سے ملاقات،کمیونٹی مسائل سے اگاہی دی گئی
فرینکفرٹ(نمائندہ خصوصی)پاکستان ایسوسی ایشن جرمنی کے صدر سید وجیہہ الحسن جعفری نے جرمنی میں مقیم پاکستان کمیونٹی کی شکایات پر کونصلیٹ جرنل آف پاکستان ندیم احمد سے اہم ملاقات کی جس میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔حکومت پاکستان شناختی کارڈز،پاسپورٹ اور دیگر اہم معاملات جن میں کونصلیٹ کا سٹاف کمیونٹی کے افراد کی مدد کرتا تھاا ب تمام آن لائن ہوگئے ہیں، پھر بھی اگر کسی معاملے میں مدد کی ضرورت ہو تو کونصلیٹ کے متعلقہ سٹاف سے فون پر رابطہ تقریبا ناممکن ہوتا ہے، کونصلیٹ جرنل ندیم احمد اور ہیڈ آف چانسلری اشعر شہزاد نے ان شکایات کو نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اسٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ کمیونٹی کے افراد کو ان کے جائز اور ممکن مسائل کے سلسلے میں کونصلیٹ کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے اور اس ضمن میں کوتاہی اور غفلت کرنے والے افراد کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔