وائس مئیر کمونے دی پراتوSig. Simone Faggi سے حافظ مفید احمد ڈائریکٹر ایسوسی ایشن پاکستان کمیونٹی پراتو اونلس کی ملاقات
اٹلی(نمائندہ خصوصی)وائس مئیر کمونے دی پراتوSig. Simone Faggi سے حافظ مفید احمد ڈائریکٹر ایسوسی ایشن پاکستان کمیونٹی پراتو اونلس کی ملاقات ان کے دفتر میں ہوئی جس میں Sig. Simone Faggi نے مسلم کمیونٹی کو ان کے مقدس اور مبارک ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر مبارک باد دی اور تمام پاکستانی کمیونٹی کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کیا. اس موقع پر Via Oberdan اور گردونواح میں رہائش پزیر اطالوی کمیونٹی کی طرف سے مسجد میں دوران نماز اوقات باہر جوتے اور بائیسکل رکھنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور پڑوسیوں کے آرام میں خلل ڈالنے سے اجتناب کا مشورہ دیا تاکہ مل جل کر شہر کے امن کو یقینی بنایا جا سکے.