بیرسٹر سلطان اور عمران خان امید کی کرن ہیں۔ ڈاکٹر محمدامتیاز
اٹلی(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چیف آرگنائزر پی ٹی آئیAJKاٹلی ڈاکٹر محمدامتیاز نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان اور عمران خان امید کی کرن ہیں بیرسٹر سلطان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے اور بھارت کو بے نقاب کرنے کیلئے جدوجہد شروع کررکھی ہے ڈاکٹر امتیاز نے دی بول نیوز سے بات کرتے ہوے کہا کہ برطانیہ میں بیرسٹر سلطان کے جلسہ نےبھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی کرپشن اور جعلی ادویات کو اس ملک کا مقدر نہیں بننے دینگے۔جو خو د لٹیرے ہو وہ کسی پر کس طرح الزام لگا سکتاہے یہ کوئی نواز شریف سے سیکھے ، نواز شریف کا شیر کبوتر پکڑنے سے پہلے ہی جدہ بھاگ جائیگا،اربوں روپے کی بدعنوانیوں پر مشتعمل شریف بردران کی سڑکیں اور پل کسی بھی لحاظ سے عوام کی تقدیر کو نہیں بدل سکتے ، قومی خزانے سے ترقیاتی کاموں کے لیے خرچ کی جانے والی رقمیں شریف برادران اور ان کے حواریوں کی جیبوں میں جارہی ہیں ،