تارکین وطن کی خبریں
پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں اور انقلابیوں کی جماعت ہے۔ عمران رشید چوہدری

فرانس(سید شاہ زیب ارشد)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی فرانس عمران رشید چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں اور انقلابیوں کی جماعت ہے ۔ عمران خان اور بیرسٹر سلطان جیسے محب الوطن لیڈر ملک کو کرپشن کے چنگل سے آزاد کروا سکتے ہیں۔ عوام ان کا ساتھ دیں۔ زرداریوں اور شریفوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ۔عمران رشید چوہدری نے دی بول نیوز سے بات کرتے ہوے کہا کہ کچھ افراد جو جماعت کے لئے ذرا برابر کام نہیں کر رہے وہ خود کو بڑا لیڈ ر سمجھنے لگے ہیں۔ جب کہ متحرک کارکنان کا استحصال کیا جا رہاہے جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس طرح کے معاملات اعلیٰ قیادت کے سامنے اُٹھائے جائیں گے۔


واپس جائیں