حکمرانوں کی بدعنوانی اوربدانتظامی زبان زدعام ہے۔چوہدری کامران گھمن
یورپ(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابقہ کوآرڈینیٹر پی پی پی یورپ چوہدری کامران گھمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بدعنوانی اوربدانتظامی زبان زدعام ہے۔ووٹرز بھی محتسب کی حیثیت سے حکمران جماعت کی قیادت سے حساب مانگ رہے ہیں۔عوام کا اضطراب کسی بھی وقت سیلاب کی طرح نااہل حکمرانوں کواپنے ساتھ بہالے جائے گا۔پاناما سرکار کوپاکستان کے عام آدمی کی ویلفیئر سے کوئی سروکار نہیں ۔حکمرانوں نے بار بار معاشی استحکام اورانقلاب کامژداسنایامگرعوام کے پیٹ بدستورخالی ہیں ۔ چوہدری کامران نے دی بول نیوز سے بات کرتے ہوے مزید کہا کہ مورخ لکھے گا جس وقت پاکستان میں حکمران شاہراہیں اور پل بنارہے تھے اس وقت بیچارے عوام بارود،بھوک اوربیماریوں سے پل پل ایڑیاں رگڑکر مررہے ہیں۔