تارکین وطن کی خبریں
چوہدری شمریز علی بہبلی کی کوٹلہ برادران سے خصوصی ملاقات ، چوہدری تنویر کوٹلہ کا ضلعی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات بننے پر مبارکبا د دی

کھاریاں ( بلال بٹ ) چوہدری شمریز علی بہبلی کی کوٹلہ برادران سے خصوصی ملاقات ، چوہدری تنویر کوٹلہ کا ضلعی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات بننے پر مبارکبا د دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈنمار ک کی معروف سماجی شخصیت چوہدری شمریز علی بہبلی کی چوہدری عابدرضا کوٹلہ ایم این اے ، چوہدری شبیر احمد کوٹلہ MPA ، چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ ( ضلعی چیئرمین ) ، چوہدری آصف رضا کوٹلہ سے ڈیرہ عبدالمالک کوٹلہ پر خصوصی ملاقاتیں کیں ۔ اور چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ کا تاریخی ضلعی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات بننے پر مبارکباد دی ۔ ملاقاتیں میں چوہدری شمریز علی بہبلی نے کوٹلہ برادرا ن کو ڈنمارک کے دورہ کی دعوت دی اور اوورسیز پاکستانیوں و اہل علاقہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ جس پر چوہدری عابدرضا کوٹلہ نے دورہ ڈنمارک کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں جلد ہی ڈنمارک کا دورہ کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کررہے ہیں ۔ اس موقع پر حاجی میاں خاں بہبلی ، حاجی اعجاز احمد ( جہلم ) بھی ہمراہ تھے ۔


واپس جائیں