رمضان المبارک ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے: چوہدری حسنین علی جنڈانوالہ
کھاریاں (بلال بٹ سے) رمضان المبارک ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے اس مہینے میں اللہ کی رحمتیں، برکتیں اور اجر و ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے ہمیں چاہئے کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں روزے رکھیں اور ماہ رمضان کا احترام بھی کریں اور جن لوگوں کے پاس حیثیت و طاقت ہے مستحقین کی بھی مدد کریں ان خیالات کا اظہار ہیڈ PTI سوشل میڈیا امریکہ چوہدری حسنین علی جنڈانوالہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کہ اگلے سال ہم ہوں نہ ہوں لہٰذا اس موقع کو غنیمت سمجھیں اور زیادہ سے زیادہ عبادت کر کے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور اللہ رسول کو راضی کریں اس کے ساتھ ساتھ خلق خدا کے حقوق کا بھی خیال کیا جائے اور زکوٰہ فطرانے سے مستحقین کی بھی مدد کی جائے۔