تارکین وطن کی خبریں
اوورسیز کمیشن پنجاب کے کمشنر افضال بھٹی نےچوہدری رزاق چھنی کو اٹلی سے ممبر ایڈوائزری کونسل اوورسیز کمیشن پنجاب نامزد کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

اٹلی (نمائندہ خصوصی) اوورسیز کمیشن پنجاب کے کمشنر افضال بھٹی نے اٹلی کی ممتاز کاروباری سیاسی سماجی شخصیت کوآرڈینیٹر مسلم لیگ اٹلی چوہدری رزاق چھنی کو اٹلی سے ممبر ایڈوائزری کونسل اوورسیز کمیشن پنجاب نامزد کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ، یاد رہے کہ اٹلی سے دو شخصیات کو اوورسیز کمیشن ایڈوا ئزری کونسل کا ممبر منتخب کیا گیا ہے، چوہدری فیصل محمود چیچی بھی اٹلی سے اوورسیز کمیشن کی ایڈوائزری کونسل کے ممبر نامزد ہوئے ہیں اور ان کو بھی آج کمشنر افضال بھٹی صاحب نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے


واپس جائیں