تارکین وطن کی خبریں
اوورسیز کمیشن پنجاب کے زیر اہتمام اوورسیز ڈیلیگیشن یورپ کی وزیرِ اعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف سے ملاقات،

اٹلی(عتیق چوہدری) اوورسیز کمیشن پنجاب کے زیر اہتمام اوورسیز ڈیلیگیشن یورپ کی وزیرِ اعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف سے ملاقات، اس ملاقاتی ڈیلیگیشن میں اٹلی سے چیئرمین ایگزیکٹو مسلم لیگ اٹلی چوہدری فیصل محمود چیچی اور پاک فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری آصف رضا نے اٹلی کی پاکستانی کمیونٹی کی نمائیندگی کی اور کمیونٹی کو درپیش مسائل پیش کئے، فیصل محمود چیچی کو اوورسیز کمیشن پنجاب کا ممبر نامزد کیا گیا ہے جو مسلم لیگ ن نوٹیفائیڈ کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے اور قیادت کا صدر خالد محمود گوندل کی پوری ٹیم پر اعتماد کا اعلانیہ اظہار ہے، یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اٹلی کے چیف کوآرڈینیٹر چوہدری رزاق چھنی بھی اٹلی سے اوورسیز کمیشن کے ممبر نامزد ہوئے ہیں ان کا تعلق بھی نوٹیفائیڈ مسلم لیگ سے ہی ہے ، اس ملاقات کے وقت وزیرِ اعلٰی میاں شہباز شریف کیساتھ اوورسیز کمشنر افضال بھٹی اور ممبر اوورسیز کمیشن گجرات چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ایم پی اے بھی موجود تھے ۔


واپس جائیں