روزہ واحد عبادت ہے جس کا اجر براہ راست اللہ تعالیٰ نے اپنے پاس رکھا ہے: ملک محمد اکرام اعوان ڈوگہ
کھاریاں (تنویر نقوی سے) روزہ واحد عبادت ہے جس کا اجر براہ راست اللہ تعالیٰ نے اپنے پاس رکھا ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ "روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا"یہ ایسی عبادت ہے جو کہ بندے اور خدا کے درمیان میں پوشیدہ ہوتی ہے روزہ ہمیں تقویٰ، صبر اور استقامت لکھتا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت ملک محمد اکرام اعوان ڈوگہ (ہالینڈ) نے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ روزہ دار اللہ تعالیٰ کا برگزیدہ بند ہوتا ہے اور افطاری کے وقت وہ جو بھی دعا مانگتا ہے اللہ قبول کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہمیں چاہئے کہ اس ماہ مقدس کا بھرپور احترام کریں اور اللہ کے دیئے ہوئے مال میں سے خرچ کر کے مستحقین کی امداد بھی کریں ملک اکرام اعوان نے امت مسلمہ کو رمضان مقدس کی مبارکباد بھی دی۔