تارکین وطن کی خبریں
پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کا ایک اجلاس زیر صدارت چوھدری سکندر گوندل سابق صدر پی پی پی اٹلی منعقد ھوا.

اٹلی(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کا ایک اجلاس زیر صدارت چوھدری سکندر گوندل سابق صدر پی پی پی اٹلی منعقد ھوا. اجلاس میں پی ٹی آئ اٹلی کی جانب سے چوھدری سرور کے دوره اٹلی کے سلسلے میں پی پی پی کو دعوت نامے کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ھوئ. پارٹی نے فیصلہ کیا ھے که پی پی چوھدری سرور کے دورے کے سلسلے میں پی ٹی آئ کی کسی بھی تقریب میں شرکت نھیں کرے گی. اگر کوئ ورکر انفرادی طور پر شامل ھوتا ھے تو یه اس کا ذاتی فیصلہ ھو گا مگر پارٹی کی سطح پر شرکت نه کرنے کا فیصله ھوا ھے. پارٹی لیڈران نے فیصله کیا ھے که آئنده بھی کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کے جلسے میں پارٹی کی سطح پر شمولیت نھیں ھو گی. البتہ غیر سیاسی اور پاکستان کیمیونٹی کے دیگر پروگراموں میں ھماری پارٹی ضرور شامل ھوا کرے گی. پی پی پی اٹلی اپنے پارٹی پروگراموں میں بھی دوسری پارٹیوں کے افراد کو شمولیت کی دعوت نھیں دے گی. صرف غیر سیاسی اور سماجی پروگرموں میں دیگر پارٹیوں کو شامل کیا جاۓ گا


واپس جائیں