تارکین وطن کی خبریں
شہزادہ عثمان طاہرپاکستان روانہ، عدیل چوہدری قائم مقام صدر

بارسلونا(دی بول نیوز)پاکستان مسلم لیگ نون اسپین یوتھ ونگ کے صدر اور یوتھ ونگ یورپ کے جنرل سیکرٹری شہزادہ عثمان طاہر پاکستان روانہ ہو گئے، ائیر پورٹ پر دوست احباب نے الوداع کیا۔ شہزادہ عثمان طاہر کی غیر موجودگی میں سینئر نائب صدر عدیل چوہدری قائم مقام صدر ہو نگے۔ شہزادہ عثمان طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ۲۸ مئی یوم تکبیر کا پروگرام جوش وجذبہ اور ملی خروش سے منایا جائے گا جس کے لئے نوجوان تیاری کر رہے ہیں ، انہو ں نے کہا کہ ۲۸ مئی کو طباق ریسٹورنٹ پر افطاری اور یوم تکبیر کا پروگرام ہو گا جس میں مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کے نوجوان بھر پور شرکت کریں گے اور ملک کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیں گے۔


واپس جائیں