مدنی اسلامک سنٹر کلچیناتو میں روحانی تربیتی محفل، کونسلر چوہدری فیاض مونتیکیاری و دیگر اہلیانِ مونتیکیاری نے میزبانی کی،
اٹلی (عتیق چوہدی) مدنی اسلامک سنٹر کلچیناتو میں روحانی تربیتی محفل، کونسلر چوہدری فیاض مونتیکیاری و دیگر اہلیانِ مونتیکیاری نے میزبانی کی، مہتمم مسجد ہذا ڈاکٹر عثمان غنی نے اور دعوتِ اسلامی کے مبلغ اصغر بھائی نے خطاب کیا جبکہ شاہ جہان ڈوگہ ، عتیق الرحمٰن اور اعجاز احمد نے ہدیہ نعت و درود و سلام کی سعادت حاصل کی، محفل میں بریشیا سے مختلف سماجی سیاسی رہنماؤں اور سپریم کونسل کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ، کونسلر ملک طاہر نذیر، حاجی بشیر بوسال، چوہدری سکندر گوندل، راجہ شیراز احمد، ملک رضا وحید مرزا محمد خالد، مرزا خالد جاوید، اصغر چیچی، خالد ڈوگہ، طارق کھٹانہ، راجہ محمد علی، چوہدری مقصود اسلم اور دیگر نے شرکت کی ۔