اٹلی : پاکستان سپریم کونسل بریشیا ( PSC )کا گوندل ریستوران پہ فل ہاؤس اجلاس، صدارت پاک فیڈریشن اٹلی کے صدر چوہدری بشیر امرہ نے کی،
بریشیا(عتیق الرحمٰن) گزشتہ روز گوندل ریستوران پر پاکستان سپریم کونسل کا تیسرا باقاعدہ اجلاس ہوا جس میں بریشیا کی جملہ سماجی مذہبی اور سیاسی تنظِیمات کے نمائندگان نے شرکت کی، صاحبزادہ سید رفاقت حسین شاہ نے تلاوت اور نعت شریف کیساتھ باقاعدہ آغاز کیا، اجلاس کی کاروائی کو ترجمان سپریم کونسل چوہدری تجمل حسین کھٹانہ نے آگے بڑھاتے ہوئے پاک فیڈریشن کے صدر چوہدری بشیر امرہ کا سپریم کونسل کے اجلاس میں خیر مقدم کیا اور انکو اظہارِ خیالات کی دعوت دی، چوہدری بشیر امرہ نے بریشیا کی جملہ تنظیمات کی نمائندہ کونسل کے قیام کو بڑا احسن اقدام قرار دیا اور کہا جن معزز شخصیات اور تنظیمات و جماعتوں کے نمائندہ شخصیات کو میں اس کونسل میں دیکھ رہا ہوں میں کونسل کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں اور اپنے تجربہ کی بنا پر یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ کونسل بریشیا کی کمیونٹی کے اتحادو اتفاق کا ایسا پلیٹ فارم ہے جو پاکستانی کمیونٹی کیلئے شاندار رفاہی اور اصلاحی خدمات انجام دینے میں اپنی مثال آپ ہو گا، انہوں پاک فیڈریشن کے ساتھ ورکنگ ریلیشن اور کوآرڈینیشن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا ہم باہمی کوآرڈینشن سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے کام کریں گے انہوں سپریم کونسل کی تجاویز کے مطابق پاک فیڈریشن کو فعال کرنے کیلئے بریشیا سے فیڈریشن میں نمائندگی کی خواہش کا اظہار کیا جس پر اجلاس میں موجود حاجی بشیر بوسال سمیت تمام حاضرین نے کہا کہ ہم بہت جلد آپ کو نمائندہ شخصیات کو منتخب کر کے ان کی خدمات پیش کردیں گے لیکن بریشیا چونکہ منی پاکستان ہے اس لئے ہم یہ چاہیں گے کہ حصہ بقدرِ جسہ ملے تاکہ مسائل کو حل کرنے میں آسانیاں پیدا ہو سکیں جس سے فیڈریشن کی کارکردگی میں بہتری آسکے گی، اجلاس میں موجود تمام معزز شخصیات نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری بشیر امرہ کا خیر مقدم کیا اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔