تارکین وطن کی خبریں
PCFAکے زیر اہتمام یوم آزادی کا پروگرام 14 اگست بروز سوموار کو منعقد کیا جائے گا اجلاس میں متفقہ فیصلہ

ویانا (اکرم باجوہ)پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی ایگزیکٹو باڈی کا ماہانہ اجلاس صدر ندیم خان کی زیر صدارت 29 جون پیس ایوارڈ اوریوم آزادی 14 اگست کے پروگرام کی مشاورت کے سلسلہ میں چھ ڈسٹرکٹ میں منعقد ہوا ۔جس میں PCFA مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمدحسین خان ، مجلس عاملہ کے مشیر خاص حاجی ملک خلیل اعوان ،نائب صدر حاجی ملک امین اعوان ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،جوائنٹ جنرل سیکرٹری ملک عابد، فنانس سیکرٹری محمد انور،جوائنٹ فنانس سیکرٹری علی زوالفقار،میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اجلاس میں PCFA کے زیر اہتمام آئندہ کے پروگرامز خصوصاََ29 جون کو پاکستان سمیت پوری دنیاکے انسانیت خدمت کے ہیرو عبدالستار ایدھی مرحوم کو ویانا میں پیس ایوارڈدیا جائے گا جو اُن کے بیٹے فیصل ایدھی وصول کریں گے پر مشاورت کی گی پیس ایوارڈ کی مذید تفصیلات PCFA کے سینئر نائب صدر حاجی محمد ارشد باجوہ کی پاکستان سے واپسی پر جاری کر دی جائیں گی ۔ اور مذید یوم آزادی پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متفقہ طور پرفیصلہ کیا گیا کہ PCFAکے زیر اہتمام یوم آزادی کا پروگرام 14 اگست بروزسوموار 2017 ؁ کو منعقد کیا جائے گا اورپروگرام کی جگہ اور ٹائم کا بہت جلد اعلان کر دیا جائے گا ۔اجلاس میں صدر ندیم خان نے کہا کہ ہم سب پاکستان کی سر بلندی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اورہم نے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے صدر ندیم خان نے پاکستانی کمیونٹی فورم کی کارکردگی کو سراہا۔اجلاس میں مجلس عاملہ کے مشیر خاص حاجی ملک خلیل اعوان نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹااوراجلاس کے شرکاء نے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور پھول پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔


واپس جائیں