سی پیک کاکریڈٹ پیپلزپارٹی سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ ڈاکٹر طارق سلہریا
یونان(نمائندہ خصوصی) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابقہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی یونان MDسلہریا برادرزگروپ آف کمپنیزگریس ڈاکٹر طارق سلہریا نے کہا ہے کہ آصف علی زرادری نے سی پیک کاتصوردیااوراس خواب کوشرمندہ تعبیر کیا ،سی پیک کاکریڈٹ پیپلزپارٹی سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ آصف علی زرداری نے صدرمملکت کی حیثیت سے پاکستان اورچین کے درمیان دوستی کیلئے کلیدی کرداراداکیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک بارے حکمرانوں کادعویٰ کام تمہارانام ہمارا کے مصداق ہے ۔ ہماری قیادت کے کام کوکام چورحکمران اپنے نام سے منسوب نہیں کرسکتے