تارکین وطن کی خبریں
ناروے۔پاک ناروے فورم کے سالانہ اجلاس میں چوہدری اسماعیل سرور بلامقابلہ صدراور چوہدری وسیم شہزاد جنرل سیکریڑی منتخب

اوسلو(عقیل قادر)پاک ناروے فورم کے اجلاس میں سالانہ الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک ناروے فورم کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت چوہدری اقبال بھاگو نے کی۔اجلاس میں گذشتہ سال کی کارکردگی اور مالی رپورٹ پیش کی گئی جس پر تمام اراکین نے اطمینان کا اظہار کیا جبکہ گذشتہ سال منعقد کئے گئے پروگرامز پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور آئندہ تشکیل دئیے جانے والے پروگرامز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے آخر میں پاک ناروے فورم کے الیکشن منعقد کیے گئے جس میں تمام اراکین نے چوہدری اسماعیل سرور آف گوجر خان کوبلامقابلہ صدر منتخب کیا اور انکی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ صدرکے انتخابات کے علاوہ تمام ممبران نے اکثریتی رائے اور مشاورت سے سنیئر نائب صدر چوہدری محمد عباس مہمند چک، وائس پریذیڈنٹ چوہدری قمر عباس ٹوانہ، جنرل سیکریڑی چوہدری وسیم شہزاد، چیف آرگنائزر چوہدری محمد اقبال آف بھاگو ، فنانس سیکریڑی راجہ عاشق حسین اور مہر محسن رضا کو ویلکم کمیٹی کا سربراہ منتخب کیا ۔ اس موقع پر نو منتخب صدر چوہدری اسماعیل سرور نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اراکین نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اور جو ذمہ داری سونپی ہے وہ انکو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور پاک ناروے فورم کو مزید فعال بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ انہوں نے چوہدری اقبال بھاگو کی خدمات کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر تمام قائدین اور ممبران نے پاک ناروے فورم کے عہدیداروں کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں جن اہم رہنماؤں نے شرکت کی ان میں حافظ شیراز حسین مدنی، ڈاکٹر مبشر بنارس، پرویز اختر بھٹی، چوہدری عمر فاروق چاڑ، چوہدری عثمان ریاض، چوہدری مہر رشید، محمد منصور، قدرت اللہ بٹ، چوہدری صلابت، چوہدری سجاد رسول، راجہ غالب ، حاجی افضال، چوہدری جاوید سرور، عامر بٹ، ارشد وحید، چوہدری عتیق اور دیگر شامل ہیں۔ الیکشن کے بعد چوہدری اسماعیل سرور کے اعزاز میں مقامی ریسٹورینٹ میں پرتکلف ڈنڑ کا اہتمام کیا گیا۔


واپس جائیں