ایتھنز: (نمائندہ خصوصی) پاکستانی برادری نے جو ذمہ داری مجھ پر ڈالی ہے اس کو ہر ممکن طور پر نبھانے کی کوشش کروں گا تمام معاملات کا بلا تفریق خیال رکھا جائے گا یہ بیان پاکستان کمیونٹی یونان کی سپریم کونسل کے وائس چئیرمین حافظ محمد اکرم نے دیا۔
اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ پاکستانی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ایک نمائندہ کمیٹی کی جانب سے جو ذمہ داریاں ان کو سونپیگئی ہیں وہ ان کے لیے باعث عزت وافتخار ہیں اور انشااللہ پاکستانی برادری کی توقعات پر پورا ارنے کی خاطروہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ پاکستان اور پاکستانیوں کی فلاح وبہبود جو کہ ہمارا نصب العین ہے لیے تمام معاملات کو کسی بھی سطح پر نظر انداز نہیں کیاجائے گا اورکوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ چاہے اس سے کسی کی ناراضگی ہو یاخوشی کیونکہ یہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی جانب سے ایک امانت ہے جس میں حقوق العبادکا تحفظ کیا جائے گا۔