سلائو (نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری شفقت محمود بہبلی نے کہا ہے کہ پاناما لیگ والے سیاست جبکہ ہم ریاست بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ملک کودرپیش خطرات اورچیلنجز کے باوجودحکمرانوں کی ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔شہریوں کوسکون برباد کرنے والے شاہراہوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں جبکہ شعبہ صحت اورشعبہ تعلیم کابیڑاغرق ہوگیا ہے ۔جوقومی وسائل میں نقب لگاتے اور سیاست کوپراگندہ کرتے ہیں وہ خودکواحتساب کیلئے پیش نہیں کرسکتے ۔