سعودی عرب(نمائندہ خصوصی) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت کوارڈینٹر پاکستان مسلم لیگ ن جدہ سعودی عرب وقاص بھٹی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے سخت احکامات صادر کردیے ہیں،عنقریب گستاخانہ مواد والے پیجزبندہوجائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنیوالے شیطانوں کیخلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان اسلامی اورقومی حمیت پرضرب لگانیوالے شرپسندوں کوہرگز معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ مواد میں ملوث شیطانوں کو قانون کی گرفت سے کوئی نہیں بچاسکتا ۔قانون کی طاقت سے انتہاپسندانہ سوچ اوراس مائنڈسیٹ کوکچلنا ہوگا۔