یواےای(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت رہنما پی پی پی یواےای انیس الرحمان چوہدری نے کہاہے کہ لاہورسمیت پنجاب کے جیالے جاگ رہے ہیں لہٰذاء عوام کی زندگی جہنم بنانے والے حکمرانوں کوچین کی نیند نہیں سونے دیں گے۔پاکستان میں تبدیلی کی تحریک لاہور سے شروع ہوگی اورچاروں صوبوں تک پھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہورپر پاناما لیگ کاغاصبانہ قبضہ ختم کرنے کاوقت آگیا ۔