تارکین وطن کی خبریں
پیپلزپارٹی اپنے کسی جیالے کاخون معاف نہیں کرے گی۔ کامران گھمن

یورپ(نمائندہ خصوصی) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابقہ کوارڈینٹر پی پی پی یورپ چوہدری کامران گھمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے کسی جیالے کاخون معاف نہیں کرے گی۔لاہورمیں بلاول بھٹوزرداری کی دھماکے دارانٹری سے تخت لاہور کادھڑن تختہ ہوگیا ۔ فرزندپاکستان بلاول بھٹوزرادری نے استحکام پاکستان کیلئے پنجاب کو جگانے کابیڑااٹھایا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین اورجیالے شہید بابرسہیل بٹ کے پسماندگان کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اورانہیں انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔


واپس جائیں