ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کمیونٹی آسٹریا کے تمام افراد کو جان کر خوشی ہوگی کہ ہماری نئی نسل میں اردو زبان سے بڑھتی ہوئی لاتعلقی کے سدباب کی غرض سے کچھ فکر مند دوستوں نے ایک ادبی تنظیم کی بنیاد رکھی ہے جس کا نام (احبابِ ادب) تجویز کیا گیا ہے۔ اِس تنظیم کے زیر اہتمام فروغ اردو کے سلسلے کی پہلی کا وش کے طور پر یوم پاکستان کے مبارک دن کے موقع پر 25 مارچ بروز ہفتہ شام چھ بجے بارہ ڈسٹرکٹ کے مقامی ہال میں ایک محفل مشاعرہ منعقد کیا جائے گا جس میں شرکت کی دعوت عام ہے۔ مذید معلومات کے لیے حاجی محمد اسلم ملتانی سے مندرجہ ذیل نمبر069910663465 پررابطہ کیا سکتا ہے۔