تارکین وطن کی خبریں
پاکستان میں قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانے کیلئے ینگ لائرزاور پارلیمٹ کے کردار کے حوالہ سے ایک تقریب کا انعقاد

لندن(اوورسیز ڈیسک) پاکستان میں قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانے کے لئے ینگ لائرزاور پارلیمٹ کے کردار کے حوالہ سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں برطانیہ میں پریکٹس کرنیوالے پاکستانی وکلاء کے علاوہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے ممبر فرخ الیاس چییمہ نے شرکت کی.تقریب کا انعقاد ریلائنس سولیسٹرز کی طرف سے کیا گیا تھا جس کا مقصد پاکستانی عدالتی نظام میں بار اور بینچ کی اہمیت اور ینگ وکلاء کے کردار پر بحث کرنا تھی.اس موقع پر پاکستانی وکلاء شفاقت علی سندھو۔ صفدر اقبال۔ معظم علی سندھو ۔ خالد انجم اور دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون کی بالا دستی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک امیر اور غریب اور طاقت ور اور کمزور کے لیے قانون برابر نہیں ہوگا اس وقت تک ملک میں قانون کی بالا دستی قائم نہیں ہو سکتی۔ young-lawyers وکلاء نے اس بات پر بھی ضرور دیا کہ پارلیمٹ کو چاہیے کہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ملک میں قانون کی بالا دستی پر عمل درآمد کروائے۔ لاہور بار کونسل کے ممبر فرخ الیاس چیمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون موجود ہے لیکن بدقسمتی سے اس پر عمل درآمد نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک قانون پر عمل درآمد نہیں ہوگا امن و عامہ سمیت دیگر مسائل پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔


واپس جائیں