سابقہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و پٹرولیم قدرتی وسائل حاجی محمد حنیف طیب کا جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب
جدہ(خالد نواز چیمہ) سابقہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و پٹرولیم قدرتی وسائل صدر نظام مصطفیٰ پارٹی چیرمین امصطفیٰ ویلفیرسوسائٹی سابقہ صدر بانی انجمن طلبہ اسلام پاکستان حاجی محمد حنیف طیب نے جدہ کے مقامی ہوٹل میں اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون مقیم پاکستانی بہت عظیم اور قیمتی اثاثہ ہیں جو سخت محنت کر کے اپنا زرمبادلہ پاکستان ارسال کرتے ہیں۔انہوں نے محب وطن پاکستانیوں کی کوششوں کو بے حد سراہا انہوں نے صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے فوجی عدالتوں کا تسلسل قومی ضرورت ہے۔ دہشتگردی اور کرپشن کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، پاکستانی جرنلسٹ فورم کے مسرت خلیل ، اسد اکرم، خالد نواز چیمہ، بزنس کمیونٹی کے مناف عبدالغفار، اسرار احمد رحمانی، منصور شہوانی، آصف منہاس، سلیمان منہاس سابقہ طالب رہنما احسن ایوب، نعیم اختر، سید ابو الحسن، مہر قیصر نعیم بابر نے بھی شرکت کی۔