لاہور (نمائندہ خصوصی) وزارت خارجہ کی دعوت پرگوجرانولہ پاکستان کے محمد طہٰ چیمہ کی جرمن وزیر خارجہ سگمار گیبریل اور موجود وزیر وزارت خارجہ کے انتظام میں ، یورپ سیاسی مشیر اور سابق سفیر فلبائن تھامس وء سسوو سکی کے ساتھ ملاقات ہوئی اس ملاقات میں دنیا میں یورپ کے کردار کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا اور اس کے ساتھ ہی محمد طہٰ نے کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے ظلم و ستم پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ جرمن حکومت کو کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردار کے مطابق حل کروانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے ، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان کے ساتھ محبت کا بھی اظہار کیا اور کہا پاکستان کے لوگ محنتی اور محبت کرنے والے لوگ ہیں۔