ویانا( اکرم باجوہ)پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا تنظیم میں شمولیت کے سلسلہ میں پاکستانی کمیونٹی سالزبرگ کی مختلف تنظیموں نے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے عہدیداران کے اعزاز میں ایک سادہ اور پُر وقار تقریب کاا نعقاد 11 مارچ سپہر سالزبرگ کے مقامی رسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ،صدر ندیم خان ،فنانس سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ کے علاوہ مجلس عاملہ کے اراکین اور سالز برگ پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں پی ٹی آئی عبدالسلام فرید،،سالز برگ کرکٹ کلب ندیم اختراورسید مبشر حسین،UNFOQتنظیم کے محمد زبیر اور محمد افضل ،مسجد کمیٹی سوتھ کے الطاف حسین،آسٹرین پاک کلچر سوسائٹی سید شاہد شاہ، تدفین کمیٹی مرزا عنایت ودیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا وفد تقریب میں پہنچا تو سالز برگ کی پاکستانی کمیونٹی نے شاندار استقبال کیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سید شاہد شاہ نے ادا کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کو سالز برگ میں خوش آمدید کہا اور پاکستانی کمیونٹی سالزبرگ کی تنظیموں کے نمائندگان کا تعارف کرایااور چھ تنظیموں کے نمائندگان عبدالسلام فرید،الطاف حسین،سید شاہد شاہ ، سید مبشر حسین و دیگر نے فرداََفرداََ اپنی اپنی تنظیموں کے اغراض ومقاصد بیان کیئے اور پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کو اپنی اپنی تنظیم کی جانب سے پاکستان کے بہتر مسقبل اور پاکستان کے وقار کی بلندی کے لیے باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کو مکمل حمایت کا یقین دلایا اور پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا میں شمولیت کا اعلان کیا اور پاکستانی کمیونٹی سالز برگ کی تنظیموں کی جانب سے بھاری اکثریت سے سید شاہد شاہ کو اپنا نمائندہ نامزد کیا تقریب میں حاضرین نے سید شاہد شاہ کو پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا میں سالز برگ کی جانب سے نمائندہ نامزد ہونے پر زبردست تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا ۔پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ نے اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی سالز برگ کا پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا میں شمولیت کی شاندار تقریب کا انعقاد کرنے پر شکریہ اداکیااور خصوصی طور پرجن چھ تنظیموں کے نمائندگان نے پاکستان کی محبت اور لگن کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے پاکستانی فورم میں شرکت کا اعلان کیا مبارک باد پیش کرتا ہوں اور آپ لوگوں کو جو بھی مسئلے مسائل ہوں آپ اس فورم کے زریعے ایمبیسی تک پہنچا سکتے ہیں اور آپ سب پاکستانی لوگ دیار غیر میں پاکستان کے سفیر ہیں ۔اُنہوں نے مذید کہا کہ اب آپ مذہبی،سماجی اور قومی تہوار ایک ساتھ مل کر منایا کریں تو آپ کی قوت میں اضافہ ہوگا باقی آپ لوگ اپنی اپنی تنظیموں کے پلیٹ فارم سے اپنے پروگرام جاری رکھیں اور صرف سال میں ایک یا دو مل کر پروگرام کرلیا کریں جو اس فورم سے آپ کو مدد چائیے آپ کو مہیا کردی جائے گی ۔پاکستانی کمیونٹی فورم کی گذشتہ مہینوں کی کارکردگی پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔اُنہوں نے مذید کہا کہ کچھ لوگ فورم کو اپنی خواہش پر چلانا چاہتے ہیں اور جن لوگوں کو ووٹ نہیں ملے باڈی میں آنا چاہتے ہیں میں کہتا ہوں ضرور آئیں مگر سیدھے راستے سے جب بھی دوبارہ الیکشن ہوں الیکشن لڑ لیں مگر جس طرح وہ لوگ چاہتے ہیں ایسا ممکن نہیں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا اپنا کام کر رہا ہے باقی جو پاکستانی تنظیمیں پاکستان کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں وہ آئیں ہم سب مل کر کام کریں گے اور کسی پاکستانی کمیونٹی کے افراد یا کسی تنظیم کو کوئی شکایت ہو تو پاکستانی کمیونٹی فورم کے دروازئے ہر وقت کھلے ہیں ۔باقی جو بھی تنظیم اس فورم کا حصہ ہوگی اُس کو اس فورم کے رولز پر عمل کرنا ہوگا اور تنظیم میں صرف پاکستانی ہوں۔پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی تنظیم رجسٹرڈ ہوچکی ہے اور اس فورم کا جلد بنک اکاونٹ کھول دیا جائے گا اور تمام پاکستانی تنظیموں سے درخواست کرتا ہوں کہ 31 مارچ تک اپنی اپنی تنظیموں کے مکمل کوائف مجلس عاملہ کے چیر مین لالہ محمدحسین خان یا میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ کو جمع کرا دیں تاکہ تنظیموں کی حتمی لسٹ جاری کی سکے تاکہ جلد از جلد پاکستانی کمیونٹی فورم کی خالی اور اضافی نشستوں پرالیکشن کرا دیئے جائیں ۔مذید کہا کہ مسقبل میں آسٹریا کے دوسرے شہروں سے بھی پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کو شامل کیا جائے گا اور آخر میں ایک مرتبہ پھرپاکستانی کمیونٹی سالز برگ کی تنظیموں اور معزز شخصیات کا تہہ دل سے پاکستانی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان نے اپنے مختصر خطاب میں پاکستانی کمیونٹی فورم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور پاکستانی کمیونٹی سالز برگ کا فورم میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب پاکستان کے قومی پرچم تلے جمع ہوکر ایک قوم ہونے کا ثبوت فراہم کریں اور ادھر اُدھر کی باتوں پر کان نہ دہریں پاکستان کے وقار کی خاطر آگے بڑتے جائیں ہم سب مل کر پاکستان کے لیے کام کرتے جائیں ۔تقریب کے احتتام پر پاکستان کمیونٹی فورم سالز برگ کے نو منتخب نمائندہ سید شاہد شاہ نے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا سالز برگ میں تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور دعا خیر کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور امن و امان کے لیے اجتمائی دعا کرائی پاکستان زندہ باد کے ساتھ یہ تقریب احتتام پزیر ہوئی۔