ایتھنز (نمائندہ خصوصی)پاکستان کمیونٹی یونان کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ایتھنز کے مرکز میں واقعہ ہوٹل میں ہوا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت اعجاز احمد سلطانی نے حاصل کی نعت رسولؐ مقبول کی سعادت یونان کے مشہور نعت خواں شہزاد احمد قادری نے حاصل کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض مدثر خادم سوہل اور احسان اللہ خان نے انجام دیئے۔چئیرمین سپریم کونسل جاوید اعوان نے تمام عہدے داران سے حلف لیا جنرل سیکرٹری قاری محمد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے جو اعتماد ہم پرکیا ہے ہم انشاءاللہ اس پر پورا اتریں گے راجہ مجاہد اقبال جرال نے کہا کہ اب پاکستان کمیونٹی یونان ہی واحد پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم ہے چوہدری شبیر دھامہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مخلف گروپ کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے پلیٹ فارم پر آجائے ہم ان کو خوش آمدید کہے گے اور چوہدری محمد سرور نے کہا کے جہاں تمام سیاسی مزہبی اور بزنس کمیونٹی شامل ہے وہ ہی اصل پاکستانیوں کی یونان میں نمائندہ جماعت ہے ہم تمام پاکستانیوں کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ہم کو اتنی محبت دی۔صدر پاکستان کمیونٹی یونان چوہدری شاہد نوازوڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام لوگو ں کو مبارک باد پیش کرتا ہو جنہوں نے آج اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں ہیں انہوں نے کہا کے یہ جیت پاکستانی قوم کی جیت ہے یہ آپ سب لوگو کی جیت ہے ہم انشاءاللہ اپنے منشور کو عملی جامہ بھی پہنائے گے اور قوم سے کیے وعدے پورے کریں گے اور یہاں پر موجود پاکستانی قوم کا کھویا ہوا وقار بحال کریں گے اس کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے ہال نعروں کی آواز سے گونجتا رہا چوہدری شاہد نوازوڑائچ نے آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے آخر پر حاضرین کے لیےریفریشمنٹ کا بھی احتتام کیا گیا تھا۔