تارکین وطن کی خبریں
مسلم لیگ نون سپین حسب سابق دودھڑوں میں بٹ گئی،دوصدر میدان میں آگئے

بارسلونا(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ نون سپین حسب سابق دودھڑوں میں بٹ گئی اور دوصدرمیدان میں آگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون اسپین کا ورکر کنونشن بادالونا میں ہوا جس میں مسلم لیگ نون اور یوتھ ونگ نون کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا آغاز مرزا ندیم بیگ کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ نظامت کے فرائض یوتھ ونگ سپین کے صدر چوہدری ایاز مٹھانہ نے سر انجام دئیے۔ ایک دھڑے کے صدر ایازعباسی اور دوسرے دھڑے کے صدر راجہ اسد حسین بن گئے ۔ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینئر مسلم لیگی رہنما چوہدری مہر علی قمر نے کہا کہ میں اوورسیز مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری شیخ قیصر محمود کی جانب سے بغیر مشاورت سے ہو نے والے چیئرمین کے نوٹیفکیشن کا استعفیٰ دیتا ہو ں ، انہو ں نے کہا کہ بڑی دلآزاری کے ساتھ یہ سب کچھ کہہ رہا ہو ں انہو ں نے کہا کہ میں نے اور میرے دوستو ن نے مسلم لیگ نون سپین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کا میاب نہیں ہو سکے۔ انہو ں نے کہا کہ میں حقیقی اور نظریاتی مسلم لیگی ورکرز کی تکریم کرتا ہو ں اور تمام دوستو ن کے متفقہ طور پر ہو نے والے فیصلہ کی قدر کرتا ہو ں اور اس فیصلہ کی روشنی میں مسلم لیگ نون سپین کے صدر کے طور پر ایاز عباسی کا نام پیش کرتا ہو ں جس پر ہال میں موجود تمام افراد نے تالیا ں بجا کر ہاں میں ہاں ملائی ۔


واپس جائیں