تارکین وطن کی خبریں
بزم ریاض کے زیر اہتمام سیمینار، ریاض کی نمایاں شخصیات کی بھرپور شرکت

الریاض(عابد شمعون چاند سے) سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کی معروف ادبی تنظیم "بزم ریاض " کے زیراہتمام ریاض کے مقامی ہوٹل میںایک باوقار تقریب منعقد ہوئی جس میں شہر ریاض کی ادبی سیاسی فلاحی مذہبی جماعتوں کے اکابرین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی خواتین و حضرات اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ملٹری اتاشی بریگیڈیئر شاہد منظور تھے ۔نظامت کے فرائض جناب میاں تنویر صاحب نے بطریق احسن ادا کئے ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور جناب فیصل علوی صاحب نے اپنی خوبصورت آواز سے اس کو جلا بخشی۔ جبکہ نعت رسول مقبول اصغر چشتی نے ریاض شہر کے مشہور نوجوان شاعر جناب وقار نسیم وامق کی لکھی نعت پڑھ کر حاضرین سے خوب داد حاصل کی بزم ریاض تعارف پروفیسر تسنیم امجد نے بڑے خوبصورت طریقے سے پیش کیا ۔ ۔سیمینار/ورکشاپ کا عنوان Harassment / Bullying تھا جس کو بہت اچھے اور منفرد طریقے سے ریاض شہر کے شہرہ آفاق مقرر جناب تصدق گیلانی صاحب نے سیاق و سباق اور تمہید و تشریح سے اس طرح پیش کیا جیسے دریا کو کوزے میں بند کیا جاتا ہے۔نوجوان نسل کے معروف شاعر اور اردو شاعری میں الریاض شہر کی پہچان ، وقار نسیم وامق جنہوں نے اپنی ایک نئی غزل سماعتوں کی نظر کی اور حاضرین محفل سے داد سمیٹی ۔ "ساون آئے ساون جائے تجھ کو پکارے گیت ہمارے" خوبصورت نغمہ ریاض کے مشہور گلاکار جناب نقی حسن صاحب نے پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی بزم ریاض کے صدر جناب ریاض راٹھور صاحب نے اپنے مختصر خطاب میں حاضرین اور مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ بزم ریاض آیندہ بھی اپنے ادبی پروگراموںکا سلسلہ جاری رکھے گی پروگرام کے آخر میں صحافی برادری الریاض شہر کے مشہور صحافی عابد شمعون نے حافظ اشفاق نیاز کی طرف سے ان کی لکھی ہوئی نئی مشہور کتاب "ضرب قلم" جناب وقار نسیم وامق کو پیش کی جسے مہمان خصوصی جناب "بریگیڈئر شاھد منظور ملٹری اتاشی سفارت خانہ پاکستان" نے اپنے ہاتھوں سے "وقار نسیم وامق" صاحب کو پیش کیا۔ وقارنسیم وامق نے کتاب کا تحفہ پیش کرنے پر حافظ اشفاق نیاز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کی اشفاق نیاز کی صحافتی اور ادبی خدمات کو صدیوں یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کے اشفاق نیاز کی ادبی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں پروگرام کے اختتام پر تمام حاضرین محفل خواتین و حضرات کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا اور یوں یہ پروقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔اس پر وقار تقریب کے انعقاد پر خواتین و حضرات نے بزم ریاض کے تمام ممبران کو مبارک باد دی۔


واپس جائیں