برلن(نمائندہ خصوصی) آج شام پاکستان مسلم لیگ ن برلن نے پاکستان سے برلن آئے ھوئے وزیر برائے کشمیر امور اور گلگت بلتدتان چوھدری برجیس طاہر صاحب کیلئے ڈنر دیا۔ صدر برلن اعجاز احمد بٹ نے مہمان کو پھول پیش کئے۔ پوٹسدام کے صدر احمد حسین وینس ۔ مرزا مسعو بیگ۔ندیم مغل۔ ریاض خاں ، ناصر خان ۔ولائت خان ۔عنصر جواد بٹ، مبشر لوں، عرفان علی،آسف شاہ محمود اور ۔حاجی غلام خان شامل تھے۔
بڑے خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں پاکستان کی موجودہ صورتِ حال پر بحث ھوئی، طاھر برجیس صاحب نے موجودہ دھشت گردی ، سی پیک، بجلی اورگیس کے منصوبوں اور باقی ملکی ایشوز پر تفصیلی سے آگاہ کیا۔ اووسیز پاکستانیوں کی مشکلات بھی انھیں بتائی گئیں، جن پر انھوں نے فوری عمل درآمد کرانے کی یقین دھانی کرائی۔ طاھر برجیس صاحب نے تمام ن لیگی دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان آنے پر انھیں ملنے کی دعوت دی۔