اوسلو ( بیورورپورٹ ) صدر پاکستان سوسائٹی ناروے چوہدری شبیر حسین مہمند چک نے کہا ہے کہ کیپٹن جنید ارشد شاہ شہید تحصیل کھاریاں کا فخر ہیں ۔ آپریشن " ردالفساد " کے دوران حسام رسولپور سیداں تحصیل کھاریاں کے کیپٹن جنید ارشد شاہ نے دہشت گردوں کیخلاف مردانہ وار لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ ہم پاکستان کے اس بہادر سپوت کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ دہشت گرد کبھی بھی پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کو شکست نہیں دے سکتے ۔