تارکین وطن کی خبریں
بحرین ٹورنامنٹ سیریز جیتنے پر سماء اسٹیل کرکٹ کلب کے اعزاز میں پروقار تقریب

ریاض(عابد شمعون چاند ) ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم کے سماءسٹیل بحرین ٹورنامنٹ کی سیریز جیتنے کے بعد ریاض پہنچنے پر کھلاڑیوں کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر آر سی اے کے صدر طارق جاوید اور نائب صدر عبدالکریم خان نے اپنے خطاب میں کہا فاتح ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا سعودی عرب میں پاکستانی کرکٹرز اپنے وطن کا نام روشن کر رہے ہیں بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں کھیلنے کے موقعہ ضرور ملنآچاہیے مستقبل قریب میں سعودی عرب کی سر زمین پر کرکٹ اسٹیڈیم بن جانے سے بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھل جائیںگے طارق جاوید ،پروفیسر جاوید اقبال ،ذکاءاللہ محسن، عابد شعمون چاند ،شاہ جہاں شیرازی ،ایچ ایم فیاض نے بیسٹ آف ٹورنامنٹ بیسٹ بولر ابرار جب کہ عبدالوحید بیسٹ بیٹسمین سمیت اچھا کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے


واپس جائیں