تارکین وطن کی خبریں
مسجد البلال ویانا میں روزانہ بعد از مغرب درس قرآن دیا جائے گا بچے اور بڑئے ضرور تشریف لائیں (اکرم بٹ )

ویانا۔(اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گا ہ مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ نے مسجد البلال میں ماہانہ زکر محفل کے احتتام پر پاکستان میڈیا ویانا جنگ ویانا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد البلال میں روزانہ بعد از مغرب سے لیکر نماز عشاء تک مسجد البلال کے حافظ نجیب الرحمان بچوں اور بڑوں کو درس قرآن دیا کریں گے ۔پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کے لیے مسجد میں بھیجا کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ مذید تفصیلات کے لیے مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ اور سینئر نائب صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


واپس جائیں