تارکین وطن کی خبریں
پی ایس ایل فائنل کی کامیابی کرائے کے سیاستدانوں اور پاکستان کے دشمنوں سے ہضم نہ ہوئی جام رمضان

عجمان(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت رہنما پیپلز پارٹی جام محمد رمضان نے کہا ہے کہ عمران اکرام نیازی سے پی ایس ایل فائنل کی کامیابی ہضم نہ ہوئی تو انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہے دیا پاکستان کی عوام پاک آرمی اور حکومت پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لینے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے اور کرائے کے سیاستدان نے فائنل سے پہلے بھی منافقت کی فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے کو پاگل پن قرار دیا تھا اور اب فائنل کامیاب ہونے کے بعد بھی پاکستان کی ترقی ہضم نہ ہوئی باہر سے آنے والے کھلاڑیوں کو پھٹیچر بول دیا ایک سوال کے جواب میں جام رمضان کا کہنا تھا مجھے کوئی تحریک انصاف کا حامی بتا سکتا ہے کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نیازی کے بیان پاکستان کی ترقی کے لیے یا پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کے لیے اور پاکستان کی ساکھ کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کی لیے یا پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے عمران نیازی کے بیان کی واجہ سے پہلے نبر پر آنے والی ٹیم کوئٹہ کو فائنل میں شکست کھانا پری پاکستان کی عوام نے تو اسے کرائے کے سیاستدانوں کو ریجیکٹ کر دیا ہے اس لئے نابالغ سیاست دان پاکستان کی عوام سے بدلہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں .پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بہت جلدی بحال ہو گی پی ایس ایل فائنل میں باہر سے آنے والے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہے


واپس جائیں