ریاض(عابدشعمون چاند ) پاک میڈیا فورم کے انقعاد سے پاکستانی کیمونٹی کی خبروں کی اشاعت میں نئی جدت آئی ہے ان خیالات کا اظہار ملک محمود نے صحافیوں کے اعزاز میں عشایئے کے موقعہ پر کیا ان کا کہنا تھا کہ ریاض میں پاکبانوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جو یہاں کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے جبکہ کیمونٹی کی بڑی تعداد سیاسی، سماجی، ادبی اور مذہبی تنظیموں سے وابستہ ہے اور ان کی مختلف تقریبات پورا سال جاری رہتی ہیں ان کی خبر نگاری کے لئے پاکستانی صحافیوں نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اور اب پاک میڈیا فورم کے قیام سے خبر نگاری میں جدت آئی ہے، فورم میں موجود تمام پاکستانی صحافی جہاں پاک سعودی تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں وہیں پر کیمونٹی کی بے لوث خدمت کرنے میں مصروف ہیں جو ہر خبر کو پاکستان کے نیوز چینل اور اخبارات کی زینت بنا رہے ہیں جس سے پاکستان میں لوگ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے حالات و واقعات سے با خبر رہتے ہیں، اردو نیوز کی جانب سے بھی پاکستانیوں کو بھرپور نیوز کوریج دی جاتی ہے، مسلم لیگی رہنما چوہدری یعقوب کی جانب سے بھی پاک میڈیا فورم کی خدمات کو سراہا گیا ان کا کہنا تھا کہ ریاض میں پاکستانی کیمونٹی خوش قسمت ہے کہ ان کو محنتی اور بے لوث خدمت کرنے والے صحافی میسر ہیں جو اپنی ملازمت کے ساتھ پاکبانوں کو اپنا قیمتی وقت دیتے ہیں اور خبر نگاری کے ذریعے ہماری آواز بنتے ہیں، پاک میڈیا کے صدر ایچ ایم فیاض کا کہنا تھا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، ہم قلم کی حرمت کو جانتے ہیں پاک میڈیا فورم میں شامل تمام صحافی اپنی پیشہ ورانہ زمےداریاں عبادت سمجھ کر ادا کر رہے ہیں،عشائیے میں پاک میڈیا فورم کے معروف کالم نگار مبشر انوار، الیاس رحیم، عابد شعمون چاند، جہاں زیب، ذکاءاللہ محسن، عرفان ، شاہ جہان شیرازی نے شرکت کی میزبانوں میں مسلم لیگی یوتھ ونگ کے رہنعما راجہ یعقوب، ملک جی ایم اعوان، محمد یوسف خالد ،چوہدری خادم حسین شامل تھےعشائیے کے میزبان ملک محمود کی جانب سے پاک میڈیا فورم کے صحافیوں کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا