تارکین وطن کی خبریں
آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی برسر اقتدار آ کر پاکستان کو مسائل سے نکالے گی۔ عبدالقیوم

ریاض(عابدشعمون چاند ) پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے آئندہ الیکشن میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ جیتیں گے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سنٹرل ریجن کے صدر عبدالقیوم خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کے موقعہ پر کیا ان کا کہنا تھا کہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور پارٹی کو مستحکم کریں آئندہ الیکشن میں پارٹی برسر اقتدار آ کر پاکستان کو مسائل سے نکالے گی، عمران خان نے ہمیشہ ملک کی بہتری کے لئے کام کیا ہے، جنرل سیکرٹری فضل ویاب نے کہا کہ خہیبر پختونخواہ میں ہماری پارٹی نے نظام کو بدل کر نیا پاکستان بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے، جس میں پولیس خود مختار ہے جس سے انصاف کی جلد اور بروقت فراہمی ممکن ہو رہی ہے، انفارمیشن سیکرٹری شفیع خان نے کہا کہ ہماری پارٹی نے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس سے وہ ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں کیونکہ ہماری یوتھ دورے حاضر میں بہترین صلاحیتوں کی حامل ہے اس سے قبل پارٹی عہدیداروں اور ممبران نے ،راے شماری سے بخت شیر علی خان سٹی صدر، خان زادہ یوسفزئی نائب صدر، اظہار شمس جنرل سیکرٹری کو منتخب کر لیا گیا،نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پارٹی پلیٹ فارم سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے


واپس جائیں