تارکین وطن کی خبریں
اسلام گالیاں کھاکر دُعا دینے کانام ہے اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ مفکر اسلام آیت اللہ محمدحسین نجفی

مانچسٹر(عارف چودھری) مسلمانوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں کوئی مسلمان امام بارگاہ یا مسجد پر حملہ نہیں کرسکتا۔ اللہ تعالیکا ہم کو شکر گزار ہونا چاہیے جس نے ہمیں مسلمان پیدا کیا۔ ان خیالات کا اظہار آیت اللہ محمدحسین نجفی نے مانچسٹر میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہاہے کہ ہمیں اپنے دوفریضہ حقوق اللہ اور حقوق العباد ہر حال میں ادا کرنے چاہیے۔ ایم ای پی افضل خاں نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک کے خلاف بہت سی سازشیں ہو رہی ہیں کچھ ممالک نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے۔ چیئرمین امن کمیٹی علامہ عظیم صبی نے کہاہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کرانے کےلئے علماء اکرام کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔ پروگرام آرگنائزر سجاد حیدر نے کہاہے کہ آئندہ بھی ایسے پروگرامز منعقد کراتے رہیں گے۔ تقریب میں امیر حسین نقوی، مصدق نقوی، فدا حسین، اشتیاق نقوی، داکٹر حماد، کونسلر رب نواز، کونسلر امجد علی، داکٹر حادی اور ڈاکٹر ساجد نےبھی خطاب کیا۔


واپس جائیں