لاہور(نمائندہ خصوصی) گزشتہ روزPC HOTEL لاہور میں چیف کوآرڈنیٹر مسلم لیگ ن یورپ حافظ امیر علی اعوان نے اٹلی کی ممتازسیاسی و سماجی شخصیت کشمیری رہنما چیف آرگنائزرمسلم لیگ اٹلی راجہ شیراز کے اعزازمیں شاندارعشائیہ دیا، جس میں پاکستان کی ممتاز شخصیات سابق ایم این اے چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب حنیف عباسی ، ڈاکٹر سعید الہی چیئرمین ریڈ کریسنٹ، سہیل وڑائچ (سابق ایڈیٹرجنگ اینڈ جیو چینل ایک دن جیو کیساتھ) منیر احمد سابق ایڈوائزر پی ایم ، طاہر جرجیس سابقہ ایڈوائزر ٹو پی ایم، میاں اشرف چیئرمین گلبرگ تھری، حزیفہ رحمان کالم نگارجنگ، میاں شفقت معروف بینکر اور دیگر نے شرکت کی،