تارکین وطن کی خبریں
ناروے : پیرزادہ حافظ سید سلیمان مصطفیٰ بخاری کی تقریب دستارِ فضیلت ، تقریب میں جید علماء اور سادات ِ اکرام اور پیران عظام کی شرکت،

اوسلو (عتیق کھٹانہ) ناروے کے ممتاز عالم دین علامہ پیر سید فراست علی بخاری کے صاحبزادے اور علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری آف بیلجیئم کے بهتیجے ، پیرزادہ حافظ سید سلیمان مصطفی بخاری کے تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر سکینڈے نیویا کی سب سے بڑی مسجد مرکزی جامع مسجد جماعت اہلسنت اوسلو میں عظیم الشان دستار فضیلت و میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی. جس کی صدارت خطیب اسلام علامہ پیر سید نعمت علی بخاری نے فرمائی . جبکہ نامور مذہبی اسکالر علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری آف بیلجیئم ، عالمی مبلغ اسلام علامہ پیر سید منور حسین بخاری آف یو کے، علامہ پیر سید سجاد حسین بخاری ، علامہ پیر سید بہار حسین بخاری آف انگلینڈ نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی . اور اپنے اپنے خطابات میں قرآن پاک کی فضیلت اور حضور رحمتہ للعالمین علیہ الصلواة والسلام کی شان مطہرہ کو خوبصورت پیرائے میں بیان کیا . اور علامہ پیر سید فراست علی بخاری، پیرزادہ سید سلیمان مصطفی بخاری اور ان کے استاد علامہ قاری محمود الحسن چشتی کو خصوصی مبارکباد بھی پیش کی . اس موقع پر ناروے بھر سے مقامی علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی . جبکہ خواتین و حضرات کی بھاری تعداد بھی اس کانفرنس میں شریک تھی . جملہ علمائے کرام نے مل کر حافظ سید سلیمان مصطفی بخاری کی دستار بندی کی . تو مسجد نعرہ تکبیر و رسالت سے گونج اٹھی . علامہ پیر سید نعمت علی بخاری نے خطبہ صدارت ارشاد فرمایا . درود و سلام کے بعد علامہ سید اشرف شاہ صاحب نے دعا فرمائی . آخر میں شرکاء کانفرنس کی لنگر شریف سے تواضع کی گئی .


واپس جائیں